نوافل شبِ عاشورہ و یوم عاشورہ

   

سید شاہ احمد علی تاجی ؔشرفی قادری

قرآن پاک کی آیت مقدسہ کا مفہوم ہے کہ ’’اﷲ کے نزدیک مہینوں کی تعداد بارہ ہے اور چار مہینے حرمت والے ہے ۔ محرم الحرام اسلامی مہینوں میں سے سال کا پہلا مہینہ ہے ۔ ان چاروں حرمت والے مہینوں (محرم ، رجب ، ذوالقعدہ ، ذی الحجہ ) میں جنگ و جدال و قتال کو ممنوع فرمایا گیا ہے۔ آقائے کائنات ﷺنے ارشاد فرمایا اِن حرمت والے مہینوں میں عبادت کرنے کا بہت زیادہ ثواب ہے ۔ جو شخص ۱۰؍ محرم کو رات بھر عبادت کرے اور دن کو روزہ رکھے گا اُس کے پچاس سال پہلے کے گناہ اﷲ تعالیٰ معاف فرمادیگا جو شخص یوم عاشورہ کے موقع پر ایک شخص کو کھانا کھلادیگا گویا اُس نے ساری اُمت کو کھانا کھلایا ۔ یومِ عاشورہ کے دن جو اپنے اہل و عیال پر نفقہ زیادہ کریگا پورے سال اُس کے رزق میں وسعت ہوگی ۔ جو شخص یوم عاشورہ کے دن ایک دینار خرچ کریگا اُسے (۷۰) گنا زیادہ اجر دیا جائیگا ۔ جو کوئی شخص عاشورہ کے دن غسل کریگا وہ آنے والے سال کی تمام بیماریوں سے محفوظ رہیگا ۔ سوائے مرض الموت کے اور جس نے اس دن کسی ننگے کو لباس پہنایا اﷲ تعالیٰ اس کو سخت ترین عذاب سے پناہ دیں گے اور جس نے اس دن کسی کی بیمار پرسی کی اﷲ تعالیٰ انھیں اجرِ عظیم عطا کرینگے اور جس کسی نے اس دن کسی یتیم کے سر پر شفقت و مہربانی سے ہاتھ پھرایا کسی بھوکے کو کھانا کھلایا یا کسی کو ایک گھونٹ پانی پلایا تو اﷲ تعالیٰ اس کو جنت کے دسترخوان سے کھلائیں گے اور جنت کے چشمہ سلسبیل کے لذیذ خوشگوار شربت سے سیراب کریں گے اور اس دن جس نے آنکھوں میں سرمہ لگایا تو اس کے بعد سے اس کو آشوب چشم کا عارضہ لاحق نہ ہوگا۔ یومِ عاشورہ کی فضیلت کے تعلق سے بے شمار احادیث شریفہ کتب احادیث میں موجود ہیں ۔
نوافل شبِ عاشورہ
(۱) ۲ رکعت نمازِ نفل اسطرح ادا کرے کہ ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ سورہ اخلاص (۱۱) بار پڑھے اور بعد نماز سُبُّوْحٌ قُدُّوسٌ رَبَّنَا وَ رَبُّ الْمَلٰئِکَۃِ وَالرُّوْحِتین بار پڑھے۔ (۲) ۶ رکعت نماز نفل اسطرح ادا کرے کہ ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ سورہ اخلاص (۱۰) بار پڑھے (۳) ۲ رکعت نمازِ نفل اسطرح ادا کرے کہ ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ تین بار سورہ اخلاص پڑھے ۔ ( ۴) ۴ رکعت نمازِ نفل اسطرح ادا کرے کہ ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ آیت الکرسی تین بار اور سورہ اخلاص تین بار پڑھے اور بعد نماز سورہ اخلاص (۱۰۰) بار پڑھے۔ (۵) چار رکعت نمازِ نفل اسطرح ادا کرے کہ ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ سورہ اخلاص (۵۰) بار پڑھے ۔(۶) ۸ رکعت نمازِ نفل اسطرح ادا کرے کہ ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ سورہ اخلاص (۲۵) بار پڑھے بعد نماز درود شریف اور استغفار (۷۰) بار پڑھے۔ (۷) ۴ رکعت نماز نفل اسطرح ادا کرے کہ ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ سورہ اخلاص (۷) بار پڑھے ۔
نوافل یومِ عاشورہ
(۱) ۴ رکعت نمازِ نفل اسطرح ادا کرے کہ ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ سورہ اخلاص (۵۰) بار پڑھے ۔ (۲) ۴ رکعت نمازِ نفل ایک سلام کے ساتھ اسطرح ادا کرے کہ ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ سورہ اخلاص (۲۵) بار پڑھے ۔(۳) ۶ رکعت نماز نفل تین سلام کے ساتھ اسطرح ادا کرے کہ ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ جو چاہے وہ سورہ پڑھے۔ (۴) ۴رکعت نمازِ نفل دو سلام کے ساتھ اسطرح ادا کرے کہ ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ جو سورہ یاد ہو وہ پڑھے ۔(۵) ۲ رکعت نمازِ نفل اسطرح ادا کرے ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ سورہ اخلاص( ۵) بار پڑھے اور بعد نماز کلمہ تمجید ۷۰ بار پڑھے (۶) ۴ رکعت نمازِ نفل اسطرح ادا کرے کہ ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ آیت الکرسی تین بار اور سورہ اخلاص (۱۰) بار پڑھے اور بعد نماز ۱۰۰ بار سورہ اخلاص پڑھے (۷)بعد نمازِ ظہر ۴ رکعت نمازِ نفل اسطرح ادا کرے کہ ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ سورہ اخلاص (۲۵) بار پڑھے۔
(۸) ۶ رکعت نمازِ نفل اس طرح ادا کرے کہ ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ ذیل کی سورتوں کو ایک ایک بار پڑھے ۔ ۱۔ سورہ والشمس ، ۲۔ سورہ قدر ، ۳۔ سورہ زلزال ،۴۔ سورہ اخلاص ، ۵۔ سورہ فاتحہ ، ۶۔ سورہ فلق ، ۷۔ سورہ ناس ۔ (۹) ۲؍ رکعت نمازِ نفل اسطرح ادا کرے کہ ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ سورہ اخلاص( ۵۰ )بار پڑھے ۔