نورڈ سٹریم پائپ لائنوں سے اخراج کی تحقیقات وقت طلب : امریکہ

   

بحیرہ بالٹک میں نورڈ سٹریم ون اور نورڈ سٹریم ٹو پائپ لائنوں میں گیس کے اخراج کے بعد سے بین الاقوامی طاقتوں کے درمیان الزامات کا تبادلہ جاری ہے تاہم اب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یہ کہہ دیا ہے کہ فی الحال یہ قیاس کرنا ممکن نہیں کہ تخریب کاری کے اس عمل کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔جمعہ کو ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق آسٹن نے ہوائی میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ روس سے جرمنی تک سمندر کے نیچے پھیلی گیس پائپ لائنوں کو متاثر کرنے والی تخریب کاریوں کی تحقیقات میں وقت لگے گا۔انہوں نے کہا جب تک ہمارے پاس مزید معلومات نہیں آتیں اور ہم مزید تجزیہ کرنے کے قابل نہیں ہوجاتے یہ اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ گیس پائپ لائن سے رساؤ کے نقصان کا ذمہ دار کون ہے۔