نوٹس کا جواب نہ ملنے پر راہل گاندھی کے گھر پہنچی دہلی پولیس

   

نئی دہلی: دہلی پولیس کے اعلیٰ افسران راہل گاندھی کے گھر پہنچ گئے ہیں۔ دہلی پولیس کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل کے بیان پر ان سے بات کرنا چاہتی ہے۔ 16 مارچ کو دہلی پولیس نے راہل گاندھی کو نوٹس دیا تھا لیکن راہل نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اس کے بعد دہلی پولیس آج ان کے گھر پہنچی ہے۔ راہل گاندھی نے کشمیر میں کہا تھا کہ کئی خواتین نے ان سے جنسی ہراسانی کی شکایت کی ہے۔ آج بھی خواتین کے ساتھ جنسی ہراسانی ہو رہی ہے۔ دہلی پولیس راہل سے ان خواتین کی تفصیلات جاننا چاہتی ہے تاکہ قانونی کارروائی کی جاسکے۔