نیراؤ مودی کی واپسی کیڑوں سے بھری بوتل کھولنے کے مترادف

,

   

ذرائع کا یہ ماننا ہے کہ بھگوڑے نیراؤ مودی کو لندن سے ہندوستان ایک مرتبہ لائے جانے کے بعد ‘ متعدد واقعات میں اس پر جانچ ہوگی

نئی دہلی۔ بیراؤ مودی کو ممکن ہے کہ 13ہزار کروڑ کی بینک دھوکہ دہی کیس کے ضمن میں ہندوستان لایاجائے گا مگر یہ تو اس صرف اسکاشروعاتی معاملہ ہے۔

باوقار ذرائع نے انڈیاٹوڈے ٹی وی کو بتایاکہ بھگوڑے نیراؤ مودی کو لندن سے ہندوستان ایک مرتبہ لائے جانے کے بعد ‘ متعدد واقعات میں اس پر جانچ ہوگی۔

نیراؤ مودی کے خلاف پنچاب نیشنل بینک میں کچھ عہدیداروں کی ملی بھگت سے ایل یو یو اور ایف ایل سی ضروری دستاویزات کو بالائے طاق رکھ کر حاصل کرنے کا معاملہ درج ہے۔

تاہم تحقیق کے دوران انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ( ای ڈی) کو اس بات کی بھی جانکاری ملی ہے کہ حقیقت میں ہیراؤں کی قدر صرف پیپر پر اضافہ ہورہی تھی جبکہ اس کا معیار نہایت خراب تھا۔

ذرائع کے مطابق یہ جانب بوجھ کر کیاگیاکام تھا کیونکہ کمپنی کی قیمت میں اضافہ کرنے کے لئے او راسی وقت میں ناکارہ ہیروں کی فروخت گاہکوں کو آسانی کے ساتھ کی جاسکے۔

اس سے نیراؤ پر زائد دھوکہ دھڑے کے دفعات لگ سکتے ہیں۔ تحقیقاتی اداروں کو مزید سنگین مجرمانہ سرگرمیاں کے شواہد بھی دستیاب ہوئے ہیں۔

نو ٹ بندی کے بعد مذکورہ اداروں پر الزام ہے کہ وہ کالے دھن کو سفید کرنے میں ملوث پائی گئی ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے ائی ہے کہ اس دوران نیراؤ کی کمپنی نے کروڑ ہاروپیوں کے قدیم نوٹ بھی قبول کئے ہیں۔

اس کے علاوہ نیراؤ پر پاسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا ایک نیا ایکٹ بھی لگایاجاسکتا ہے‘ جو منسوخ شدہ پاسپورٹ پر سفر کررہا ہے۔

ہیروں کے مذکورہ کاروباری پر ای ڈی نے پی ایم ایل اے 2002کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کیاہے اور سی بی ائی نے ائی پی سی کی دفعہ 120بی‘420اور 1860سیکشن 13(2)اور 13(1)(d) برائے پی سی ایکٹ 1988کے تحت مقدمہ درج کیاہے

۔تحقیقاتی ایجنسیوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ ایک مرتبہ نیراؤ مودی واپس آجائے تو وہ اس پر دباؤ ڈال کر ان بدعنوان بینگ عہدیداروں اور سیاسی قائدین کے نام باہر نکلیں گے جنھوں نے اس پورے معاملے میں اس کی مدد کی ہے۔

نہ صرف فرضی دستاویزات تیار کرنے میں بلکہ بینک عہدیداروں کو قبول کروانے میں بھی جوافیسر ملوث ہیں ان کے نام باہر لائے جائیں گے۔ تاہم سارے پیسے کی بازیابی ایک مشکل کام بنا ہوا ہے کیونکہ اس میں سے زیادہ تر پیسہ کی بھگوڑے نیراؤ مودی نے دیگر ممالک میں سرمایہ کاری کی ہے۔

اب تک تحقیقاتی اداروں کے لئے بیرونی ممالک میں نیراؤ کی جائیدادیں کافی اہمیت کا حامل ہیں۔ اب تک ای ڈی نے نیراؤ کی ہندوستان ‘ یوکے‘ یوایس اے ‘ ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ کی جائیدادوں کو شامل کیاہے۔

وجئے مالیا کی واپسی کے معاملے کے تجربے کے بعد تحقیقاتی ادارے نیراؤ کو واپس لانے کا واضح منصوبہ تیار کررہے ہیں۔ویسٹ منسٹر عدالت کی جانب سے گرفتاری کا وارنٹ جاری کئے جانے کے بعد مبینہ طور پر یہ جانکاری مل رہی ہے کہ نیراؤ مودی کو لندن کی پولیس نے گرفتار کرلیاہے او ر25مارچ تک نیراؤ کو عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

انڈین ٹوڈے ٹی کو ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ نیراؤ کی گرفتاری کے فوری بعد اس کو ہندوستان لانے کی کاروائی شروع کردی جائے گی۔ ای ڈی اور سی بی ائی افیسروں کی ایک خصوصی ٹیم نیراؤ کو واپس لانے کے لئے تشکیل دی گئی ہے۔

حال میں لندن کے ایک جرنلسٹ کی جانب سے نیراؤ مودی کی جانکاری دئے جانے والا ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد حکومت پر نیراؤ مودی کو واپس لانے کے لئے دباؤ میں اضافہ ہوا ہے ۔

اور ڈاؤس میں صنعت کاروں کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی کی ایک وائیرل تصویر جس میں نیراؤ مودی بھی شامل ہے کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔