نیرومودی کی ضمانت نامنظور ،29 مارچ تک جیل

,

   

3 پاسپورٹس رکھنے کا بھی الزام، عدالت میں آئندہ ہفتہ حوالگی کیس کی سماعت
لندن ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان سے مفرور ہیروں کے تاجر نیرو مودی کو ہندوستانی حکام کی ایماء پر اسکاٹ لینڈ یارڈ نے گرفتار کرلیا۔ اسے ساوتھ ویسٹ لندن کی پرہجوم جیل میں رکھا گیا ہے۔ عدالت نے اس کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا اور 29 مارچ تک تحویل میں دیدیا۔ 48 سالہ نیرو مودی کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کے سامنے حاضر کیا گیا۔ آئندہ ہفتہ عدالت میں اس کی حوالگی کیس کی سماعت شروع ہوگی۔ مودی کو ایک الگ سیل میں رکھا جائے گا لیکن اس سیل میں دیگر قیدی بھی ہوں گے۔ نیرو مودی کو ان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کرنے کے چند دنوں بعد حراست میں لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ جج میری میلون نے اس کیس کی سماعت کی صدارت کی اور کہا کہ وہ نریندر مودی کی درخواست ضمانت کو قبول نہیں کریں گی۔ برطانوی عدالت کو بتایا گیا کہ نیرو مودی کے پاس 3 پاسپورٹس ہیں۔ ان پاسپورٹس کے علاوہ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ مودی کے پاس پلٹی پل ریسیڈنسی کارڈس بھی ہیں۔ ان میں سے بعض کارڈس کی مدت ختم ہوگئی ہے۔ ان کارڈس میں یو اے ای، سنگاپور اور ہانگ کانگ جیسے ممالک کے کارڈس بھی شامل ہیں۔ (ابتدائی خبر صفحہ 4 پر)