نیشنل ہیرالڈ معاملہ۔ راہول گاندھی کی ای ڈی دفتر میں آج پھر حاضری

,

   

مرکزکی’انتقامی کاروائی‘ کے خلاف کانگریس احتجاج کریگی۔
نئی دہلی۔ نیشنل ہیرالڈ معاملے سے وابستہ منی لانڈرنگ کیس میں چوتھے دور کی پیر کے روز انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ دفتر میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی حاضری کے پیش نظر ان کی پارٹی ملک بھر میں مرکزی حکومت کی ”انتقامی کاروائی“ کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاہے۔

پارٹی قائدین اورکارکنان کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے درمیان میں وائناڈ ایم پی سے 13اور15جون کے روز بھی ای ڈی نے پوچھ تاچھ کی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ ای ڈی نے گاندھی سے جمعہ (17جون) کو دوبارہ حاضر ہونے کا استفسار کیاتھا مگر انہوں نے عہدیداروں سے پیر20جون کی تاریخ پر زوردیتے ہوئے مذکورہ دن حاضر ہونے سے راحت مانگی تھی۔

بعدازاں ای ڈی نے راہول گاندھی کو ایک تازہ سمن جاری کرتے ہوئے تحقیقات میں شامل ہونے کو کہاتھا‘ اور ان کے والدہ کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی کی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے 17جون کے بجائے20جون کو پوچھ تاچھ میں شامل ہونے کی درخواست کو تسلیم کرلیاتھا۔

پیر کے روز ای ڈی دفتر میں ہوئی پوچھ تاچھ کے متعلق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس لیڈر اے زیڈ پلس زمرے کی سنٹرل ریزو پولیس فورسس کی حفاظت جس کو 2019میں گاندھی فیملی کے اسپیشل پروٹکشن گروپ کے زمرے کومرکزی حکومت کی جانب سے ہٹائے جانے کے بعد سے اب تک کے کئی دستاویزات ای ڈی نے ان کے سامنے پیش کئے گئے ہیں جس کو اب تک کے دستیاب دستاویزات کے طور پر ای ڈی پیش کرتے ہوئے اس پر ان کی رائے حاصل کی ہے۔

کانگریس نے پیر کے روز ملک بھر میں اگنی پتھ بھرتی اسکیم کے خلاف پرامن احتجاج کیاہے۔ ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری انچار ج کمیونکشن جئے رام رمیش نے اتوا رکے روز کہاکہ ”کل کانگریس کارکنان ملک بھر میں مخالف نوجوان اگنی پتھ اسکیم او رمودی حکومت کی انتقامی سیاست میں ان کے ایم پی راہول گاندھی کونشانہ بنانے کے لئے خلاف احتجاج کو جاری رکھے گی۔

شام کو کانگریس کاایک وفد صدر جمہوریہ سے بھی ملاقات کریگا“۔کانگریس کے ایک وفد نے آج بھی صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی ہیڈ کوارٹرس میں دہلی پولیس کے داخلے اور پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ احتجاج کے دوران غلط برتاؤ پر ایک یادواشت پیش کی ہے۔

اس سے قبل راہول گاندھی سے گاندھی فیملی کے ینگ انڈیا پرائیوٹ لمٹیڈ(وائی ائی ایل) کی ملکیت کے متعلق تفصیلا ت اور اس کے اسوسیٹ جرنلس لمٹیڈ(اے جے ایل) کے شیئر رکھنے کے اس کے طریقہ کار پر تفصیلی پوچھ تاچھ کی تھی‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ہیرالڈ نیوز پیپر مذکورہ کمپنی چلاتی ہے۔