نیوکلیئر معاہدہ سے ایران کی دستبرادی پر تشویش کا شکار

   

ویانا ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) ’انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی‘ (IAEA) نے ایران کی جانب سے نیوکلیئر معاہدہ سے جزوی دستبرداری کی دھمکی سے پیدا ہونے والی کشیدگی پر تشویش ظاہر کی ہے۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر یوکیا امانو نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے پیر 10جون کو جاری کردہ بیان میں امید ظاہر کی کہ سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔ تہران حکومت نے امریکہ کی جانب سے عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کے رد عمل میں نیوکلیئر معاہدہ سے جزوی دست برداری اور یورینیئم کی افزودگی کا عمل بحال کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔