وائی ایس آر کانگریس کو ووٹ دینا دراصل بی جے پی کو ووٹ دینا ہے ، بی جے پی نے آندھراپردیش کو دھوکہ دیا ہے : این چندرا بابو نائیڈو 

,

   

چتور : وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے آج انتخابی مہم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس کو ووٹ دینا اصل میں بی جے پی کو ووٹ دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اگر دوبارہ وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھیں گے تو اقلیتیں خطرہ میں آجائیں گے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تلگو دیشم کو ووٹ دیں ۔

چندرا بابو نائیڈو اس موقع پر تلنگانہ کے ہم منصب کے چندر شیکھر راؤ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کے سی آر کو سبق سکھائیں گے۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ تلگو دیشم حکومت کسانوں ، خواتین ، طلباء او رملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہی ہے ۔ انہوں نے عوام اپیل کی کہ وہ جگن موہن ریڈی کو ووٹ نہ دیں کیونکہ ان کو ووٹ دینا بی جے پی کو ووٹ دینے کے برابر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے آندھرا پریش کی عوام کو دھوکہ دیا ہے ۔