وائی ایس ویویکا نندا ریڈی کے قتل کیس کی تحقیقات جاری

   

مختلف زاویوں سے جائزہ ، آر پی ٹھاکر ڈی جی پی اے پی کا بیان
حیدرآباد /15 مئی ( سیاست نیوز ) ریاستی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آندھراپردیش مسٹر آر پی ٹھاکر نے کہا کہ وائی ایس ویویکانندا ریڈی کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور اس قتل واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہے ۔ تاکہ اصل حقائق بے نقاب ہوسکیں ۔ مسٹر آر پی ٹھاکر اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ’’کڈنی ریاکٹ ‘‘ کیس میں تمام زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہے اور وشاکھاپٹنم میں ڈرگس کیس کے سلسلہ میں ملزمین کو گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اکثر ایک پروگرام کی اجازت لیکر دیگر پروگرامس بالخصوص ریو پارٹیاں منظم کی جارہی ہے ۔ سڑک حادثات پر انہوں نے بتایا کہ سڑک حادثات کی کئی ایک وجوہات پائی جاتی ہیں اور ہر ماہ ریاستی سطح پر سات سو تا آٹھ سو افراد سڑک حادثات میں ہلاک ہو رہے ہیں ۔ ان سڑک حادثات کی بعض اہم وجوہات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ تیز رفتاری کے ساتھ گاڑیاں چلانا ، ڈرنک اینڈ ڈرائیور وغیرہ کی وجہ سے بھی سڑک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس نے مزید بتایا کہ وائی ایس ویویکانندا ریڈی کا قتل واقع پیش آئے ہوئے 60 یوم ہوچکے ہیںاور اس قتل واقعہ کے پس پردہ کار فرما اصل سازش کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم تین اہم زاویوں کے تحت تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہے ۔ جن میں غیر مجاز جنسی تعلقات ، اراضیات معاملتوں اور سٹیلمنٹس وغیرہ پر توجہ دیتے ہوئے تحقیقات کرنے کوئی اہم سراغ دستیاب نہیں ہوسکا ۔ تاہم تحقیقاتی ٹیم کو اس بات کا شبہ پایا جاتا ہے کہ خاندانی معاملات ہی اس قتل کی ایک اہم وجہ ہوسکتی ہے ۔ اگر تحقیقات کیلئے خاندانی افراد کا بھرپور تعاون حاصل ہونے پر حقائق کا انکشاف ہوسکے گا۔