ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ: نیتو اور سویٹی کو گولڈ میڈلز

   

نئی دہلی : ہندوستانی خاتون باکسر نیتو گنگھاس نے گزشتہ روز نئی دہلی کے اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس میں آئی بی اے خواتین عالمی باکسنگ چمپئن شپ کے 48 کلوگرام کے فائنل میں منگولیا کی لوتسیکھن التانسیتسیگ کو 5-0 سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی نیتو عالمی چمپئن بننے والی چھٹی ہندوستانی باکسر (مرد یا خاتون) بن گئی ہیں۔ وہیں 81 کلوگرام کے فائنل میں تین بار کی ایشیائی تمغہ جیتنے والی سویٹی بورا نے چین کی وانگ لینا کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا ہے۔ چھ بار کی چمپئن ایم سی میریکوم (2002، 2005، 2006، 2008، 2010 اور 2018)، سریتا دیوی (2006)، جینی آر ایل (2006)، لیکھا کے سی (2006) اور نکہت زرین (2022) دیگر باکسرز ہیں، جنہوں نے عالمی خطاب جیتا ہے۔ دو مرتبہ کی ورلڈ یوتھ چمپئن نیتو نے پہلے راؤنڈ میں حریف کھلاڑی پر 5-0 سے دبدبہ بنایا ، لیکن دوسرے راؤنڈ میں انہیں 2-3 کی وارننگ دی گئی۔ انہوں نے ہفتے کے روز فائنل میں دو مرتبہ ایشین چمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی التانسیتسیگ کو شکست دے کر تیسرا راؤنڈ جیت لیا۔ 22 سالہ ہندوستانی باکسر 2022 کے کامن ویلتھ گیمز کی چمپئن ہیں۔ انہوں نے اپنی دوسری ورلڈ چمپئن شپ میں حصہ لیا۔ ورلڈ چمپئن شپ میں ان کی اب تک شاندار مہم رہی ہے، جس میں ریفری اسٹاپس کنٹسٹ کے فیصلوں سے تین جیت درج کی گئی ہیں۔ ورلڈ چمپئن شپ کا اپنا دوسرا فائنل کھیل رہی سویٹی (81 کلوگرام) نے فائنل میں 2018 کی چمپئن چین کی وانگ لینا کو ہرایا۔ ہریانہ کی تجربہ کار باکسر کو 2014 کے فائنل میں سلور میڈل پر مطمئن ہونا پڑا تھا۔