وزیراعظم مودی کو اگنی پتھ اسکیم واپس لینی ہوگی: راہل گاندھی

   

نئی دہلی: فوج میں قلیل مدتی بھرتی کی نئی اگنی پتھ اسکیم کو ملک اور فوج کے ساتھ مودی حکومت کی نئی دھوکہ دہی قرار دیتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس اسکیم کو واپس لینا پڑے گا انہوں نے نیشنل ہیرالڈ اخبار سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ان سے پانچ روزہ طویل پوچھ گچھ کے دوران یکجہتی کا اظہار کرنے پر کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا کانگریس ہیڈکوارٹر میں موجود سینئر کانگریس لیڈروں ایم پیز اور ایم ایل ایز سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے یہ بھی کہا کہ ای ڈی کا ان سے پوچھ گچھ ایک چھوٹا معاملہ ہے کیونکہ بے روزگاری اور اگنی پتھ اسکیم آج کے سب سے اہم مسائل ہیں انہوں نے کہا میرا معاملہ ایک چھوٹا سا معاملہ ہے سچ پوچھیں تو یہ ضروری بھی نہیں ہے آج سب سے اہم چیز روزگار ہے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتیں ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں نریندر مودی جی نے اس کی کمر توڑ دی ہے میں مہینوں سے یہ کہہ رہا ہوں۔