وزیراعظم مودی کو سیول امن ایوارڈ

,

   

سیول ، 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی کو جنوبی کوریا کی حکومت نے جمعہ کو ممتاز ’سیول پیس ایوارڈ‘ سے نوازا۔مسٹر مودی نے سیول پیس پرائز کلچرل فاؤنڈیشن کی جانب سے یہاں منعقد شاندار تقریب میں یہ ایوارڈ قبول کیا۔انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کے لئے اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس سے قبل ‘سیول پیس ایوارڈ ’ اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرلز۔ کوفی عنان اور بان کی مون اور جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کو دیا جا چکا ہے۔ اس موقع پر مسٹر مودی نے کہامیں یہ ایوارڈ پاکر انتہائی فخر محسوس کر رہا ہوں۔ یہ ایوارڈ ہندوستان کے عوام کے لئے ہے اور گزشتہ پانچ برسوں میں ملک کی کامیابیوں کی عکاسی کرتا ہے۔