وزیر اعلٰی اشوک گہلوت نے راجستھان میں 19 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کیا، ڈویژنوں کی تعداد میں بھی اضافہ

   

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اس سال ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو انہوں نے اسمبلی میں ریاست میں 19 نئے اضلاع کی تشکیل کا اعلان کیا۔ اضلاع کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے ریاست میں تین نئے ڈویژن بنانے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعلٰی گہلوت کے اس اعلان کے بعد اب راجستھان میں کل اضلاع کی تعداد 50 ہو گئی ہے جبکہ ڈویژنوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ سی ایم نے کہا کہ ایم ایل ایز کے مطالبے کے پیش نظر ان کی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔