ونستھلی پورم میں ایک شخص کی خودکشی

   


حیدرآباد : /25 ستمبر (سیاست نیوز) ونستھلی پورم علاقہ میں ایک خانگی ملازم نے معاشی پریشانیوں کے سبب پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ جی منوہر کمار جو خانگی ملازم تھا اور سری سائی نگر کا ساکن تھا ۔ کل رات ایک پرانے مکان میں منوہر نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ونستھلی پورم پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچ کر نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور کیس کی تحقیقات جاری ہے ۔