ونستھلی پورم میں قفل شکنی کے ذریعہ سرقہ کی واردات

   

حیدرآباد ۔ /9 جنوری (سیاست نیوز) ونستھلی پورم علاقہ میں پیش آئے سرقہ کی وارداتوں میں قفل شکنی کے ذریعہ سارقین نے لاکھوں روپئے مالیتی طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پرشانت نگر ونستھلی پورم کے ساکن 48 سالہ جنگیا جس کا بورویل کا کاروبار ہے اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گیا تھا اور اس کے مقفل مکان کی نشاندہی کرنے کے بعد سارقین نے قفل شکنی کے ذریعہ مکان میں داخل ہوکر 27 تولے سونا اور تین لاکھ نقد رقم کا سرقہ کرلیا تھا ۔ اسی طرح سارقین نے ایک اور مکان کو نشانہ بناتے ہوئے سدھاکر راؤ کے مکان میں داخل ہوکر تین تولے طلائی زیورات اور تین لاکھ نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ ۔