ونود دوا نہیں رہے

,

   

ممتا ز سینئر صحافی ونود دوا ہفتہ4ڈسمبر کے روز فوت ہوگئے ان کی بیٹی اداکارہ ملیکا دوانے اس بات کی توثیق کی ہے
سوشیل میڈیا کے ذریعہ ملیکا دوا نے اپنے والد کی موت کی اطلاع دی ہے۔

دہلی کے ایک اسپتال میں ونود دوا کو داخل کیاگیاتھا جہاں پر ان کی طبی دیکھ بھال کی جارہی تھی۔

اپنے والد کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ”ہمارے بے باک‘ بے خوف‘ غیرمعمولی والد ونود دوا کا انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے ایک بے مثال زندگی گذاری ہے‘ دہلی کے پناہ گزین کالونیاں کا مسئلہ اپنے مایہ ناز42سالہ دور صحافت میں اٹھاتے رہے ہیں‘ ہمیشہ اقتدار سے حقائق پر بات کی ہے۔

اب وہ ہمارے ماں کے ساتھ ہیں‘ ان کی محبوب چینا سورگ میں ہے جہاں پر وہ ساتھ ملکر گارہے ہیں: پکوان کررہے ہیں‘ سفر کررہے ہیں اور ساتھ رہ رہے ہیں“۔

مذکورہ 67سالہ صحافی جس نے ہندی صحافت کے نشریات دوردرشن اور این ڈی ٹی وی کے ساتھ کی شروعات کی اہلیہ پدماوتی دوا عرف چینا دوا کی کویڈ19کی وجہہ سے جون میں موت ہوگئی تھی اور وہ ایک ریڈیالوجسٹ تھیں۔

کویڈ وائرس کی جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد مئی کے مہینے میں ونود او رپدماوتی کو اسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔

اس کے بعد سے ان کی صحت میں مسلسل بگاڑ تھا اور وقتافوقتا انہیں اسپتال میں داخل اور وہاں سے ڈسچارج کرایاجارہا تھا۔