وکٹوریا میوزیم میں سینکڑوں لوگوں کیلئے افطار کا اہتمام

   

لندن: وکٹوریا اینڈ البرٹ میوزیم میں ’اوپن افطار‘ کی تقریب میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی ۔ خیراتی ادارہ ’رمضان ٹینٹ پراجیکٹ‘ نے وکٹوریا میوزیم میں روزہ داروں کیلئے افطارِ عام پروگرام کا انعقاد کیا۔ رواں سال کا رمضان ’رمضان ٹینٹ پراجیکٹ‘ اور اس کے ’اوپن افطار پروگرام‘ کا 10 واں کامیاب سال ہے۔ گذشتہ نو سال کے دوران گرین بیلٹ کے ٹکڑے پر منعقد ہونے والا ہمارا افطار اتنا ترقی کر گیا ہے کہ اب اس کا انعقاد تاریخی جگہوں پر ہوتا ہے۔ افطار کے اس طرح کے پروگرامات رواں سال شیکسپئر گلوب تھیٹر، ویمبلی اسٹیڈیم، چیلسی کے اسٹینفررڈ برج اسٹیڈیم اور رائل البرٹ ہال میں منعقد ہوں گے۔’گذشتہ دہائی میں ہم نے مختلف پس منظر رکھنے والے پانچ لاکھ سے زائد لوگوں سے رابطہ کیا اور ان کو جمع کیا۔ 2013 ء کے بعد سے’رمضان ٹینٹ پراجیکٹ‘ نے برطانیہ بھر میں پانچ لاکھ سے زائد لوگوں کی ملک کے مختلف ثقافتی عمارات بشمول ٹریفالگر سکوائر، بالٹک میوزیم اور بریڈفورڈ کے سینٹینری اسکوائر میں میزبانی کی ہے۔