ویانا مذاکرات پھر ناکام ہوسکتے ہیں: یورپی سفارت کار

   

ویانا : مغربی سفارت کاروں نے کہا ہے کہ ایران نے ویانا میں ابتدائی معاہدے کے متن میں بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ کر دیا ہے ، جو ایک مایوس کن امر ہے۔ سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ویانا بات چیت کے حالیہ دور میں ایران کے مطالبات تشویش اورمایوسی کا باعث ہیں۔ سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ ایران نے ویانا بات چیت میں ایک خلیج پیدا کر دی ہے اور ہمیں نہیں معلوم کہ اس کا کیا علاج ہو گا۔اس سے قبل فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے بتایا تھا کہ ویانا میں ایران کے ساتھ مذاکرات کا حالیہ دور کامیاب نہیں رہا۔ انہوں نے مستقبل قریب میں بات چیت کے دوبارہ شروع ہونے کو خارج از امکان قرار دیا۔