ٹرمپ اور کم کے درمیان اگلی ملاقات کو جن پنگ کی تائید

   

بیجنگ، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صدر ژی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان ہونے والی آئندہ میٹنگ کی جمعرات کے رو زپُرزور حمایت کی۔مسٹر جن پنگ نے مسٹر کم سے ملاقات کے دوران کہا کہ ‘‘چین نیوکلیئر ترک اسلحہ کی پالیسی ختم کرنے سے متعلق جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور امریکہ کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے سلسلے میں شمالی کوریا کی حمایت کرتا ہے ’’۔اس سے قبل جمعرات کو مسٹر کم جونگ نے اپنے چین کی چار روزہ دورے کے دوران مسٹر جن پنگ سے ملاقات کی۔ گزشتہ پیر کو مسٹر کم چین آئے تھے ۔مسٹر کم نے بات چیت کے دوران کہا کہ وہ مسٹر ٹرمپ کے ساتھ آئندہ ملاقات اور میٹنگ کے لئے وقت کا تعین کرنے کی درخواست کریں گے تاکہ مثبت نتائج حاصل کئے جا سکیں۔مسٹر جن پنگ نے امید ظاہر کی کہ امریکہ اور شمالی کوریا ایک دوسرے کو رعایت دیں گے ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ چین جزیرہ نما کوریا میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے فعال اور تخلیقی کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے ۔ چینی لیڈر نے علاقے میں پرامن بات چیت اور استحکام کے لئے موجودہ رجحان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔مسٹر جن پنگ نے شمالی کوریا کی جانب سے جزیرہ نما کوریا کے نیوکلیئر تخفیف اسلحہ کی سمت میں اٹھائے گئے اقدامات کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کوریا نیوکلیئر معاملے کی یکسوئی میں پیشرفت کے حوالے سے شمالی کوریا اور دیگر شریک ممالک کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔