ٹرمپ کے دیرینہ حلیف کو 40 ماہ کی جیل

,

   

واشنگٹن ۔ 20 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ڈونالڈ ٹرمپ کے دیرینہ ساتھی راجر اسٹون کو آج 40ماہ کی سزائے قید سنائی گئی ۔ انہیں جس کیس میں مجرم پایا گیا ، وہ جسٹس سسٹم میں امریکی صدر کی سیاسی مداخلت پر مچے طوفان سے متعلق ہے۔ ان پر کانگریس کی طرف سے تحقیقات میں رکاوٹ بننے کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔ اسٹون ریپبلکن پارٹی کے سینئر کارندے ہیں اور ٹرمپ کے قدیم ترین بااعتماد ساتھیوں میں شامل ہیں۔ انہیں کانگریس کے روبرو دروغ گوئی کے الزام پر نومبر میں خاطی پایا گیا تھا ۔ انہوںنے ثبوت سے چھیڑچھاڑ کے ذریعہ ایوان کی جانب سے تحقیقات میں خلل پیدا کیا۔ یہ تحقیقات اس ضمن میں ہورہی تھی کہ آیا ٹرمپ کی انتخابی مہم میں روس کے ساتھ ساز باز تھی۔