ٹکنالوجی کا مستقبل ، حیدرآباد خیر مقدم کے لیے تیار ؟

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : انٹرنیٹ اور موبائل کے بغیر آج زندگی کا تصور محال ہے جب کہ
4G
رفتار بھی اب سست لگنے لگی ہے اور آئے دن حکومتی اور خانگی سطح پر
5G
نفاذ کی باتیں ہورہی ہیں ۔ عام صارفین کے لیے جہاں
4G
ہی تیز رفتار انٹرنیٹ تصور کیا جاتا ہے تو پھر
5G
کی کیا ضرورت ہے ؟ یہ سوال ماہرین کے علاوہ عام صارفین کو بھی جواب کی جستجو میں آگے بڑھاتا ہے ۔ آنے والے دنوں میں کچھ ایسی ترقیات عام زندگی کا حصہ بنتی جارہی ہیں جن کے لیے تیز ترین اور محفوظ نیٹ ورک ضروری ہے ۔ عصری سہولیات کی ایک آنے والی ترقی یہ ہے کہ حیدرآباد کی سڑکوں پر بھی بغیر ڈرائیو کی کار دوڑے گی جو کہ مسافرین کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچانے میں اہم رول ادا کرے گی جس میں ڈرائیور کا سر درد نہیں ہوگا اور نہ ہی کرائے کے نام پر زیادہ پیسوں کا مطالبہ ہوگا ۔ لیکن اس ناقابل یقین ترقی کو عملی جامہ پہنانے کے لیے
5G
انٹرنیٹ کی ضرورت ہے ۔ علاوہ ازیں سائبر دور کی مزید ترقی اور مصنوعی انٹلی جنس کے روز بہ روز بڑھتے استعمالات کے لیے بھی
5G
ضروری ہے ۔ فائی جی کی رفتار فی سکنڈ 10 گیگا بائٹس ہوگا جس سے مراد یہ ہے کہ 3 گھنٹوں کی ایک طویل فلم کو انٹرنیٹ سے صرف 25 سکنڈس میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔۔