ٹیلی سیریل نکڑ کے مشہور اداکار سمیر کھکھر کا دیہانت

   

ممبئی: تجربہ کار تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلم اداکار سمیر کھکھر جنہیں ٹیلی سیریل’نکڑ‘ میں ’کھوپڑی‘ کے کردار کے لیے یاد کیا جاتا ہے کا چہارشنبہ کو یہاں دیہانت ہوگیا ۔ وہ 70 سال کے تھے ۔ خاندان کے ایک رکن نے بتایا کہ کھکھر طویل عرصے سے بیمار تھے اور آج علی الصبح بوریولی مضافاتی علاقے کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں متعدد اعضاء کی خرابی کے باعث جانبر نہ ہوسکے ۔ آنجہانی بہترین صلاحیتوں کے مالک تھے۔ گول چہرے پر بڑی آنکھیں، کھکھر مقبول کامیڈی سیریل، کندن شاہ۔سعید مرزا کی ہدایت کاری میں’ نکڑ‘ میں ایک شرابی کے کردار کے لیے مشہور ہوئے ، جو 1986 میں دوردرشن پر ٹیلی کاسٹ ہوا تھا۔ .