پائیگاہ کے نواب نظیر یار جنگ کا انتقال

   

حیدرآباد 17 ڈسمبر (راست) پائیگاہ خانوادہ کے ایک بزرگ نواب نظیر یار جنگ کا منگل کی صبح بعمر 91 سال انتقال ہوگیا۔ وہ غالباً ایسے چند سینئر ممتاز آخری نوابوں میں شامل تھے جن کے نام کے ساتھ آصفجاہی حکمرانوں کی طرف سے دیئے جانے والے اہم خطاب جنگ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ وہ کئی خوبیوں کے حامل نواب نظیر یار جنگ کہانیاں بنانے اور سنانے کے علاوہ قصہ خوانی کی غیرمعمولی صلاحیتوں کے ساتھ اپنی خوش مزاجی کے لئے بھی پہچانے جاتے تھے۔ دہرہ دون کے ڈان اسکول سے فارغ التحصیل نظیر یار جنگ بعد میں رائیل ایر فورس سے وابستہ ہوئے تھے۔ ہندوستان واپسی کے بعد چائے کے باغات کے لئے خدمات کی انجام دینے کا سلسلہ بروک بانڈ کمپنی سے کیا اور کافی بورڈ سے بھی وابستہ رہے۔ یوسف ٹیکری میں تجہیز و تکفین کے بعد درگاہ حضرت آغا داؤد کے احاطہ میں تدفین عمل میں آئی۔ وہ پنجہ گٹہ کے قریب ایک اپارٹمنٹ میں اہلیہ کے ساتھ مقیم تھے۔