پارس جیویلرس ایکسٹنشن اور تمام برانچس پر پچاس فیصد ڈسکاونٹ

   

سالگرہ کے پیش نظر گاہکوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کی مساعی
جب کبھی خواتین کے سجنے سنورنے کی بات آتی ہے تو زیورات کے بغیر دوشیزاؤں اور خواتین کے سجنے و سنورنے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ۔ دنیا کے کسی بھی حصہ یا تہذیب میں زیورات کو کافی اہمیت حاصل ہے لیکن ہندستانی زیورات جو کہ جدید فیشن سے مزین ہوتے ہیں انہیں منفرد اہمیت حاصل ہے۔شہر حیدرآباد میںزیورات کی کئی ایک دکانیں اور اب تو شوروم بھی موجود ہیں لیکن پارس جیولرس ایکسٹینشن ‘ جلو خانہ ‘لاڑ بازار کامعیار سب سے جداگانہ ہے کیونکہ شہر حیدرآباد میں جدید فیشن اور زمانہ کے ڈیزائن کی تہذیب کو رائج کرنے والی شخصیت کا نام جناب ستار بھائی ہے جنہوں نے حیدرآباد میں زیورات کی دنیا صنعت کو نئی جہت عطا کی اور اپنی ماہرانہ کاریگری کے ذریعہ یہ ثابت کردیا کہ خالص سونے کے زیورات کی نزاکت دیگر دھاتوں سے تیار کردہ زیورات میں بھی لائی جاسکتی ہے اور اسی نفاست اور نزاکت و خوبصورتی کے سبب پارس جیولرس ایکسٹینشن پر دستیاب نہ صرف شہر حیدرآباد بلکہ دنیا بھر میں جہاں کہیں حیدرآبادی موجود ہیں ان میں مقبول ہونے لگے ہیں۔ پارس جیولرس 1980 سے شہریان حیدرآباد کی خدمت میں مصروف ہیں اور شہر کی اعلی ذوق خواتین و دو شیزاؤوں کو معیاری زیورات کی خواہش کو پورا کرنے کا متحمل بنانے کیلئے پارس جویلرس ایکسٹینشن کی بنیاد ڈالی‘ جہاںخالص چاندی پرسونے کی ملمع کاری (Gold Pletted)کئے ہوئے زیورات کے علاوہ معیاری اسٹورن‘ الماس ‘ روبی‘ ایمرالڈ‘ کندن‘ نیلم ‘ C-Z اسٹون‘ نورتن‘ اَن کٹ اسٹون‘ پولکی جڑے زیورات کا آنکھوں کا خیرہ کردینے والا وسیع کلکشن اپنے معزز گاہکوں کیلئے پیش کیا ہے ۔ پارس جویلرس ایکسٹینشن مختصر مدت میں نہ صرف شہر بلکہ دونوں شہروں کی زیورات کو پسند کرنے والی خواتین کی اولین پسند بن چکا ہے جس کا بنیادی سبب وسیع رینج میں دستیاب ہے۔پارس کی جانب سے ایک گرام اور 2گرام کے فارمنگ کے زیورات کے علاوہ 6کیرٹ کی دھات میں تیار کئے جانے والے جڑاوی زیورات جو کہ انتہائی نفاست اور معیاری کاریگروں کی نگرانی میں تیار کئے جاتے ہیں۔ پارس جویلرس ایکسٹینشن کے آغاز کے بعد سے اب تک ماہرین نے جدید فیشن سے ہم آہنگ ایسے زیورات تیار کئے ہیں جن کی مانگ نہ صرف حیدرآباد میںبڑھتی جا رہی ہے بلکہ ان زیورات کو بیرون ملک بھی پسند کیا جانے لگا ہے۔ الحمدللہ پارس کے دلہن سیٹ کیلئے پارس کو تشہیر کی ضرورت نہیں ہے بلکہ پارس جویلرس ایکسٹینشن کے معزز گاہک ہی پارس کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں اور وہی اپنے اطمینان کے ذریعہ پارس جویلرس ایکسٹینشن کی تشہیر اور ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ جناب سید شفیع الدین المعروف ستار بھائی نے بتایا کہ شہر حیدرآباد میں پارس جویلرس ایکسٹینشن میں جو منفرد‘ معیاری اور اعلی ذوق افراد کی پسند کے مطابق زیورات رکھے گئے ہیں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے ۔ جناب ستار بھائی جو کہ خود ایک ماہر کاریگر ہیںان کی خصوصی نگرانی میں ماہر کاریگر اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے دھات کو نقش نگاری کے ذریعہ زیور بناتے ہیں اور جو دھات زیور بنتی ہے تب ہی وہ کسی کی انگلی میں انگوٹھی ‘ گلے میں نکلس‘ ست لڑا‘ ہار‘ چندن ہار اورجڑاوی لچھا‘ منگل سوتر بنتے ہیں۔ ماہرین فن جب پیر میں پہننے کے لئے زیور تیار کرتے ہیں تو وہ پا زیب‘ چین‘ بچھوے بن جاتے ہیں۔ عصری فیشن کو نظر میں رکھتے ہوئے معیاری اسٹون میں تیار کئے جانے والے زیورات جو ہاتھ میں پہنے جاتے ہیں وہ چوڑی ‘ کڑے‘ کنگن‘ بنگڑی اور ہاتھ بندھ کی شکل اختیار کر جاتے ہیں۔ زیورات کی خریدی اور اپنے ذہن میں موجود ڈیزائن کے ساتھ پارس ایکسٹینشن پہنچنے کے بعد جب آپ کو اپنا ڈیزائن مل جائے تب بھی آپ کا دل دیگر ڈیزائن میں موجود زیورات کو دیکھ کر مچل اٹھے گا۔ جناب شفیع الدین ستار بھائی نے بتایا کہ پارس کا نصب العین ہمیشہ گاہکوں کی طمانیت رہا ہے اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے گاہکوں کا اطمینان ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔