پانچ سال سے بستر پر پڑا آدمی چلنا اور بولنا شروع کر دیا، کووی شیلڈ ویکسین نے دکھایا اپنا اثر

   

جھارکھنڈ میں ایک 55 سالہ شخص کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرنے کے بعد چلنا اور بولنا شروع کردیا ہے۔ جو پانچ سال قبل ایک سڑک حادثے کا شکار ہونے کے بعد سے ویکسین لینے سے قبل تک بستر پر ہی پڑا تھا۔ ڈاکٹرز نے دعویٰ کیا کہ ’معجزانہ صحت یابی‘ ہے اور وہ اس پر حیران ہیں۔ حکومت کی طرف سے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی طبی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ جھارکھنڈ کے ضلع بوکارو کے پیٹروار بلاک کے اترسارا پنچایت علاقے کے سلگڈیہ گاؤں کے رہنے والے دلار چند منڈا پانچ سال قبل ایک حادثے کا شکار ہونے کے بعد بستر پر پڑے تھے اور چلنے اور بولنے سے قاصر تھے۔ پیٹروار کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کی انچارج ڈاکٹر البیلا کرکیٹا نے کہا کہ ایک آنگن واڑی کارکن نے 4 جنوری 2022 کو منڈا کو اپنے گھر پر کووی شیلڈ ویکسین لگائی۔