پاکستان، بس میں آتشزدگی 15 مسافر ہلاک

,

   

اسلام آباد،13 دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع جھوب میں جمعہ کو ایک بس میں آتشزدگی کے سبب کم از کم 15 مسافروں کی موت ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ضلع جھوب کے میہتارجی علاقے میں صبح اس وقت ہوا جب وین کا ڈرائیور قابو کھو بیٹھا اور وین مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی۔ایک مقامی افسر کے مطابق وین میں غیر قانونی طور پر ایرانی تیل لے جایا جا رہا تھا جس کے سبب ٹکر کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پڑوسی ریاست پنجاب کے ڈیرہ غازی خان سے کوئٹہ آرہی44 سیٹوں والی بس میں ڈرائیور سمیت 14 افراد سوار تھے جبکہ وین میں ا س ڈرائیور اور کلینرتھے ۔ حادثے میں بس میں سوار 13 افراد جل کر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسافر اپنی جان بچانے کے لیے بس سے کود گیا اور شدید طور پر زخمی ہوگیا جسے ہاسپٹل میں داخل کروایا گیا ہے ۔ وین ڈرائیور اور کلنیر کی بھی حادثے میں موت ہوگئی۔