پاکستانی بچی کےلئے ‘فرشتہ’ بنےبی جے پی رکن پارلیمان گوتم گمبھیر، انوکھے اندازمیں کیا استقبال

,

   

سابق کرکٹر اوربی جے پی کے مشرقی دہلی سے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیرکی دریا دلی سامنے آئی ہے۔ پاکستان کی ایک فیملی اپنی 6 سال کی بچی کی ہارٹ سرجری کے لئے ہندوستان آنا چاہتی تھی، جن مدد کے لئے گوتم گمبھیر آگے آئے اوروزارت خارجہ سے اجازت دینے کی اپیل کی، جس پر6 سال کی بچی اوراس کے والدین کو ویزا جاری کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

اس کے بعد ہفتہ کو گوتم گمبھیر نے پاکستانی بچی اوراس کے والدین کو ویزا دینے کے لئے وزیرخارجہ جے شنکر، وزیراعظم مودی اورامت شاہ کو مبارکباد دی ہے۔ گوتم گمبھیرنے ہفتہ کو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ‘اس پارسے ایک ننہے دل نے دستک دی، اس پاردل نے سب سرحدیں مٹا دی۔ ان ننھے قدموں کے ساتھ بہتی ہوئی میٹھی ہوا بھی آئی ہے، کبھی کبھی ایسا بھی لگتا ہے جیسے بیٹی گھرآئی ہے۔ پاکستانی بچی اوراس کے والدین کو ہارٹ سرجری کے لئے ویزا فراہم کرانےکےلئے وزیرخارجہ کا شکریہ۔

واضح رہےکہ اس سے قبل بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےکہا تھا ‘میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ مجھے پریشانی پاکستانی حکومت، آئی ایس آئی اورپاکستان میں موجود دہشت گردوں سے ہے، لیکن اگر 6 سال کی بچی کا ہندوستان میں علاج ہوسکتا ہے، تو اس سے بہتراورکیا ہوسکتا ہے