پاکستان نے بھی کی ہے سرجیکل اسٹرائک مگر ادھر سے کوئی بیان نہیں آیا اشوک گہلوت کا بیان

,

   

پاکستان نے بھی سرجیکل اسٹرائک کی ہے مگر اس کا کوئی بیان نہیں آیا

راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نےصدرجمہوریہ رام ناتھ کووند پرذات پات سے متعلق تبصرہ کے بعد ایک اورمتنازعہ بیان دیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں گہلوت نےکہا ہے کہ ہندوستان واحد ملک نہیں ہے، جس نے سرجیکل اسٹرائیک کی ہے۔ پاکستان نے بھی سرجیکل اسٹرائیک کی ہے، لیکن ان کی طرف سے کسی نے کوئی بیان نہیں دیا۔ اشوک گہلوت نےیہ بھی کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک ہروزیراعظم کے دوراقتدارمیں ہوا ہے، لیکن کسی نےکہا نہیں۔ چونکہ بی جے پی لیڈرکے پاس کوئی تجربہ توہے نہیں، اس لئے وہ سرجیکل اسٹرائیک کے بارے میں شورمچا رہے ہیں۔

اس سے قبل گہلوت نےصدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کولےکربھی بڑا بیان دیا ہے۔ وزیراعلیٰ گہلوت نے کہا کہ ذات پات پرمبنی حالات کوہموارکرنے کےلئے رام ناتھ کووند کوصدربنایا گیا۔ پہلے لال کرشن اڈوانی کوصدرجمہوریہ بنانے کی بحث تھی، لیکن گجرات الیکشن میں بی جے پی کوشکست کا خوف تھا، اس لئے ووٹوں کی صف بندی کےلئےاڈوانی کی جگہ انہیں محروم طبقےسےصدرجمہوریہ بنانےکا فیصلہ کیا۔ حالانکہ گہلوت نے یہ بھی کہا ‘یہ میرے خیال نہیں ہیں، میں نے ایک تحریرپڑھی ہے، اس میں یہ باتیں کہی گئی ہیں اوریہ باتیں سچ بھی لگتی ہیں’۔

جے پورمیں میڈیا سے بات چیت کےدوران وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نےمودی حکومت پربھی جم کرحملہ بولا۔ انہوں نےکہا کہ مودی حکومت بے روزگاری کےاعدادوشمارچھپا رہی ہے۔ مودی حکومت میں شفافیت نہیں ہے، یہ گھوٹالے نہیں ہونے کی باتیں کررہےہیں۔ پانچ سال تک لوکپال نہیں بنایا، پھرسپریم کورٹ کے حکم کے بعد لوکپال بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سی اے جی (کیگ) کی ایک سینٹیٹی ہوتی ہے، لیکن مسٹررائے نے اس تنظیم کوبرباد کردیا۔ یوپی اے پرعلامتی اعدادوشماردے کرملک میں ماحول بنایا۔ 2 جی اورکال گھوٹالے کےالزامات میں بھی کچھ نہیں نکلا۔ انہوں نےمزید کہا ‘مودی حکومت نے کسانوں کے فرضی اعدادوشمارمنگوائے، ہیلتھ کارڈ کی اسکیم میں پہلے لا چکا تھا، این ڈی اے کے دوراقتدارمیں غیرتجربہ کارلوگ وزیربن گئے، اس لئے سرجیکل اسٹرائیک کو بی جے پی مدعا بنا رہی ہے۔ 1971 کی جنگ میں میں خود خدمت کرنے بنگلہ دیش بارڈرپرگیا تھا، اندرا گاندھی نے پاکستان کودو ٹکڑے کردیئے، لیکن انہوں نےاس طرح کی تشہیرنہیں کی، جیسے بی جے پی کررہی ہے، اس حکومت کوجملے لے ڈوبیں گے۔