پاکستان کی ورلڈ کپ مہم برقرار ، نیوزی لینڈ کو شکست

,

   

مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اور حارث ، پیس بولر شاہین نے کیویز کو ٹورنمنٹ کی پہلی ناکامی سے دوچار کیا
برمنگھم ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں اپنی مہم کی ناقص شروعات کے بعد عمدہ واپسی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج متواتر دوسری جیت درج کرائی اور ٹورنمنٹ میں ناقابل شکست نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی کی سمت اپنی پیشرفت میں ایک اور قدم آگے بڑھا لیا۔ لیفٹ آرم پیس بولر شاہین آفریدی کی شاندار بولنگ (10-3-28-3) کے بل بوتے پر سرفراز احمد زیرقیادت پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 237/6 تک محدود رکھا۔ بعدازاں ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستانی اننگز ایک مرحلہ پر 110/3 تک گھٹ گئی تھی جس کے بعد بابراعظم (101*) اور حارث سہیل (68) نے چوتھی وکٹ کیلئے 126 رنز کی پارٹنر شپ کے ذریعہ پاکستان کی جیت (241/4) یقینی بنادی۔ سرفراز نے پانچ رنز بناتے ہوئے ضابطہ کی تکمیل کی۔ بابر کو ٹورنمنٹ میں پاکستان کیلئے پہلی سنچری بنانے پر میچ ایوارڈ دیا گیا۔ اس کامیابی نے پاکستان کو پوائنٹس ٹیبل میں چھٹی پوزیشن پر پہنچادیا اور اس کی ٹاپ 4میں رسائی کا امکان برقرار ہے۔