پاکستان کی پہلی خاتون خلاء باز کی ہندوستان اور اسرو کو مبارکباد

   

کراچی ۔ 9 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے آرٹیکل 370 کے خاتمہ کے بعد ہند وپاک کے درمیان بڑھی ہوئی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی پہلی خاتون خلاء باز نمیرہ سلیم نے ہندوستان اور اسرو کو چندریان۔2 مشن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چاند پر قدم رکھنے کی کوشش خود اپنے آپ میں ایک بہت بڑا کارنامہ ہے ۔ صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ پورے جنوبی ایشیاء اور عالمی خلائی صنعت کے لئے بھی یہ ایک بہت بلند پایہ قدم ہے ۔ نمیرہ سلیم نے کراچی کے ایک رسالہ سائنٹیا میں ایک بیان دیتے ہوئے ہندوستان اور اسرو کو چاند کے جنوبی قطب پر وکرم لینڈر کو اتارنے کی تاریخی کوشش کرنے پر مبارکباد دی ۔ یاد رہے کہ نمیرہ سلیم پاکستان کی پہلی خاتون خلاء باز ہیں جنہوں نے سر رچرڈ برانس ورجن گیلا کٹک کے ذریعہ خلائی سفر کیا تھا ۔