پاک مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کی کارروائی، 3دہشت گرد کیمپ تباہ

,

   

۔6 تا 10 پاکستانی سپاہی ہلاک ، تنگدھار سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی جوابی کارروائی ، فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کا بیان

نئی دہلی 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے پاک مقبوضہ کشمیر میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گرد کیمپوں کو تباہ کردیا ہے ۔ اس کارروائی میں پاکستانی فوج کے 6 تا 10 سپاہی ہلاک ہوئے ہیں ۔ جموں و کشمیر میں تنگدھار سیکٹر پر ہندوستانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے یہ کیمپس تباہ کئے ۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے اُس طرف دہشت گرد کیمپوں کے بہت بڑے انفراسٹرکچر کو تباہ کردیا گیا ہے ۔ پاکستانی فوجی چوکیوں پر توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔ ہندوستانی فوج نے دشمن کی سمت مزید زخمیوں کی تعداد کا انکشاف کرنے سے انکار کردیا۔ فوج کے ایک ذریعہ نے کہاکہ دہشت گردوں کے نقطۂ آغاز پر حملے پاکستانی فوج کی جانب سے ہندوستانی سرزمین پر دہشت گردوں کو داخل کرنے کی پاکستانی فوج کی جانب سے تائید کی جوابی کارروائی تھی۔ دہشت گردوں کے کیمپوں پر فوج نے توپ خانے سے گولہ باری کی۔ ذرائع کے بموجب دہشت گردوں کے 4 نقطۂ آغاز وادیٔ نیلم میں جو تنگ دھر سیکٹر کے مقابل ہے اور خطہ قبضہ کے ساتھ ساتھ قائم ہے جموں و کشمیر میں تباہ کردیئے۔ اطلاعات ملی ہیں کہ مزید کئی افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ یہ تعداد چار تا پانچ پاکستانی فوجیوں کے علاوہ ہے جو توپ خانے کے حملوں میں ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ تبدیلیاں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور سربراہ فوج جنرل بپن راوت کے اِس بیان کے فوری بعد منظر عام پر آئیں کہ وہ ایک دفاعی اہمیت کے پُل کا خطہ حقیقی قبضہ پر جو چین کی سرحد سے متصل ہے،

لیہہ ۔ خراخرم شاہراہ پر رسم افتتاح انجام دیں گے۔ فوجی ذرائع کے بموجب بلا اشتعال پاکستان کی جانب سے تنگ دھر سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ یہ درحقیقت دہشت گردوں کو ہندوستان میں داخلہ کو فائرنگ کے ذریعہ تحفظ فراہم کرنے کی ایک کوشش تھی۔ 19 اور 20 اکٹوبر کی درمیانی شب فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا جس کے نتیجہ میں اِس علاقہ میں ہندوستان کی سمت دہشت گردوں کے نقاط آغاز کو تباہ کردیا گیا۔ پاکستانی فوجی چوکیوں نے واقعاتی تحفظ اُن نقاط آغاز کو فراہم کیا اور توپوں کے نصب کرنے کے بعض مقامات کو اپنا نشانہ بنایا۔ گھنڈی شات دیہات تنگ دھر پر پاکستانی فوج نے توپ خانے سے ہفتے کی رات شہری علاقوں پر گولہ باری کی تھی۔ مہلوک ہندوستانی شہریوں کی شناخت محمد صادق عمر 55 سال کی گئی۔ 3 شہری جو زخمی ہوئے اُن کی شناخت 70 سالہ محمد مقبول، 50 سالہ محمد شفیع اور 22 سالہ یوسف حمید ہیں۔ راجناتھ سنگھ اور جنرل راوت شمال مغربی لداخ کا پیر کے دن دورہ کریں گے ۔

اور دفاعی اہمیت کے ایک پُل کا جو نوتعمیر شدہ سدا بہار یادگار شاہراہ کے قریب واقع ہے، جو دربوک کو لیہہ سے دولت باغ اولدی سے مربوط کرتی ہے جو خراخرم درّے کے قریب خط حقیقی قبضہ پر چین کی سرحد سے متصل واقع ہے۔ پُل کا نام ایک نامور فوجی کرنل چیوانگ رنگ چین کے نام پر رکھا گیا ہے جو لداخ کے متوطن ہیں۔ پاکستان کی جانب سے جموں و کشمیر میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں گزشتہ پانچ سال سے 2019 ء میں زیادہ ہوگئی ہیں۔ جنگ بندی کی پاکستان کی جانب سے اکٹوبر 2019ء میں جملہ خلاف ورزیوں میں 2300 کا نشانہ پار کرلیا ہے۔ 2018 ء میں جملہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں 1629 تھیں۔