پتنگ بازی کے دوران بلندی سے گرنے والا نوجوان فوت

   

کتے کے حملے سے بچنے چھلانگ ‘ صرف چھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی

حیدرآباد ۔ 13 ؍ جنوری ( سیاست نیوز) چلکل گوڑہ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں پتنگ بازی کے دوران عمارت کی بلندی سے گرنے کے نتیجہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سید عمران عرف خالد عمر 27 سال ساکن بھولک پور آج اپنے مکان کی دوسری منزل پر پتنگ بازی کے لئے جا رہا تھا کہ پڑوسی اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس آنند کے کتے نے عمران اور اس کے دوست پر اچانک حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں دونوں نے عمارت سے چھلانگ لگا د ی۔ اس واقعہ میں عمران شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا اور دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ بتایاجاتا ہے کہ عمران کی شادی چھ ماہ قبل ہوئی تھی‘ عمران کے ساتھ چھلانگ لگانے والا ساتھی شہباز محفوظ ہے۔ پولیس چلکل گوڑہ نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالہ کر دیا ۔