پرانوئے و رادھیکا رائے کیخلاف سی بی آئی کیس درج

,

   

نئی دہلی ، 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے این ڈی ٹی وی پروموٹرز پرانوئے رائے اور رادھیکا رائے و دیگر کے خلاف 2007-09ء کے ایک انوسٹمنٹ میں بیرونی راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) قواعد کی مبینہ خلاف ورزی پر کیس درج کرلیا ہے جبکہ اس الزام کی کمپنی نے تردید کی ہے۔ پرانوئے اور رادھیکا کے علاوہ تحقیقاتی ایجنسی نے سی ای او وکرما دتیہ چندر کے ساتھ ساتھ غیرشناخت شدہ سرکاری عہدیداروں کے خلاف بھی مجرمانہ سازش، دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے الزامات پر ایف آئی آر درج رجسٹر کرلیا ہے، حکام نے چہارشنبہ کو یہ بات کہی۔ انھوں نے بتایا کہ سی بی آئی ٹیم نے آج چندر کی قیامگاہ پر تلاشی مہم چلائی۔ سی بی آئی کی انکوائری میں بنیادی طور پر دو معاملتیں ہیں جن کا تعلق NDTV کی لندن ، برطانیہ اور نیدرلینڈز میں قائم ذیلی بیرونی کمپنیوں میں سرمایہ مشغول کرنے سے ہے۔