پرانے شہر میں چاقوزنی کی واردات

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں آج رات ایک شخص پر چاقو زنی کی واردات کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مرزا حبیب الدین نامی شخص نامعلوم افراد کہ حملہ میں شدید زخمی ہوگیا ۔ اطلاع کے ساتھ ہی اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس فلک نما ڈیویژن ایم اے ماجد مقام واردات پہونچ گئے اور زخمی کو پولیس نے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا ۔ حملہ کی وجہ رقمی لین دین بتائی جاتی ہے ۔ حملہ کی اطلاع کے بعد پیدا شدہ بے چینی کو دیکھتے ہوئے ٹاسک فورس کے ایڈیشنل ڈی سی پی مسٹر چیتنیہ کمار عثمانیہ جنرل ہاسپٹل پہونچ گئے اور زخمی شخص کے متعلق دریافت کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔ چندرائن گٹہ پولیس کی جانب سے حملہ کے مقام پر موجودہ سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ جارہی ہے اور زخمی کے بیان کے بعد پولیس خاطیوں کو تلاش کررہی ہے ۔۔