پرینکا گاندھی کا اترپردیش میں ہنگامی دورہ

,

   

لکھنؤ-کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا جمعرات کو اترپردیش کے پرتاپ گڑھ، جونپور اور سلطان پور میں پارٹی امیدوار کے حمایت میں عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پرینکا پرتاپ گڑھ میں اپنے پارٹی کے امیدوار رتن سنگھ کے حمایت میں 13:30 بجے عوامی میٹنگوں کا آغاز کریں گی اس کے بعد وہ جونپور میں 15:00 میں

ایک ریلی کریں گی اور آخر میں سلطان پو رمیں 16:30 بجے پارٹی امیدوار امیدوار ڈاکٹر سنجے سنگھ کے حمایت میں روڈ شو کریں گی۔

دلچسپ ہے کہ سلطان پور میں پرینکا اپنی چچی مینکا گاندھی کے خلاف انتخابی مہم میں شرکت کریں گی