پرینیتی کو ڈنیم ترنگا میں را ایجنٹ

   


ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنی اگلی فلم کوڈ نیم ترنگا کی ریلیز کی تیاری کررہی ہیں۔ اس فلم کے متعلق پرینیتی نے کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر خود کو ایک نئے اوتار میں پیش کرنے کے لیے واپس آئی ہیں جسے کسی نے کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔سندیپ اور پنکی فرار، سائنا اور دی گرل آن دی ٹرین جیسی فلموں میں اپنی اداکاری سے داد حاصل کرنے والی اداکارہ نے کہا میں ایک بار پھر اپنے آپ کو بالکل نئے اوتار میں پیش کرنے کے لیے واپس آئی ہوں۔ اس سے پہلے مجھے کسی نے بھی اس انداز میں نہیں دیکھا ہے اور یہ بالکل ایک نیا انداز ہے ! یہ میری کوشش ہے کہ میں ویسا ہی اثر ڈالنے والا کردار کرتی رہوں اور مداحوں کے لیے کچھ نیا لانے کے لیے اپنی حدود کو آگے بڑھاتی رہوں۔فلم کی بات کریں تو پرینیتی پوسٹر میں بندوق پکڑے ہوئے زخم اور میں ان تمام چیزوں کا صرف ایک ٹیزر ہے جو مداحوں کے لیے تفریح کا سامان ہے۔ یہ میرے کردار کی صرف ایک جھلک ہے اور میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ ہم اس سے چونکنے اور خوفزدہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فلم کے بارے میں انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک جاسوسی ایکشن تھرلرہے جس کا کوڈ کا نام: ترنگا رکھا گیا ہے جوکہ ایک جاسوس کی کہانی ہے جو وقت کے خلاف ایک دوڑ میں اپنی قوم کے لیے ایک غیر متزلزل اور نڈر مشن پر ہے جہاں قربانی ہی اس کا واحد مقصد ہے۔ پرینیتی ایک را ایجنٹ کا کردار ادا کریں گی جو بہت سے ممالک کے پرجوش سفر پر ہے۔ اس سے پہلے کئی ادارکاروں نے را کے ایجنٹ کے کردار بنھائیں ہیں جن میں سلمان خان کی ٹائیگر سیریز کافی مقبول ہے۔ ہارڈی سندھو جو ایک مشہور اور مقبول گلوکار ہیں، فلم میں اپنی اداکاری سے حیران کر دیں گے۔