پشپا ۔ دی رول‘ کی شوٹنگ کا آغاز اکتوبر میں ہوگا

   

ممبئی : ریکارڈ توڑ فلم ’پشپا – دی رائز‘ کی شاندار کامیابی کے بعد جنوبی ہند سے تعلق رکھنے والے نامور اداکار الو ارجن فلم کے سیکوئل میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں، جلد شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق تیلگو فلم ’پشپا – دی رول‘ پارٹ 2 کی شوٹنگ کا آغاز اکتوبر کے وسط میں کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کو پہلے OTT پر ریلیز کیا جائے گا جس کے 40 روز بعد فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار الو ارجن نے ایک تصویر شیئر کی تو قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ یہ فلم میں ان کا نیا لُک ہے۔