پلاسٹک کے استعمال کے خلاف دہلی میں مہم کی شروعات‘ بیاگس پر توجہہ

,

   

نئی دہلی۔ ماہ ستمبر کے وسط میں قومی راجدھانی میں ایک بڑی پیمانے پر شعور بیداری مہم کی شروعات کی تیاری کی جارہی ہے تاکہ لوگوں کو آلودگی کی اصل وجہہ پلاسٹک کے استعمال سے روکنے کاکام کیاجاسکے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پلاسٹک کے استعمال سے گریز کے متعلق بارہا درخواست کے باوجود مرکزی حکومت نے وضاحت نہیں کی کہ آیا وہ پلاسٹک کے استعمال پر پوری طرح امتناع عائد کرنے کے لئے بہت جلد قانون لایاجائے گا۔

پچاس مائیکرون سے موٹا اشیاء

دہلی حکومت کی مہم پچاس مائیکرونس سے زیادہ پلاسٹگ بیاگس کے استعمال کی جانچ کے ساتھ مہم کی شروعات ہوگی‘ جوپہلے سے راجدھانی میں ممنوع ہے۔

اسکی خلاف ورزی پانچ ہزار روپئے کاجرمانہ اور جیل ہوگی۔ پچھلے کچھ سالوں میں انتظامیہ نے امتناع کو نافذ کرنے کی کوشش کی مگر موثر انداز میں یہ کام انجام نہیں دیاتھا۔

اس مہم میں گیارہ اضلاعوں کے مجسٹریٹ شامل رہیں اور مختلف لوگوں جیسے مینوفیکچرس‘ کنزویمرس‘ وینڈرس اور طلبہ کو بھی شامل کیاجائے گا تاکہ شعور بیداری کو بڑھاوا دیاجاسکے جو ایک مرتبہ استعمال ہونے والے پلاسٹگ کے نقصانات سے آگاہ کریں گے۔

ایک افیسر نے کہاکہ ”ہم وینڈرس میں کاٹن بیاگ کے تقسیم کی بھی کوشش کریں گے جو متبادل نظام کیلئے حوصلہ افزا ہوگا“۔اب تک مہم کی شروعات کے لئے قطعی تاریخ پر فیصلہ نہیں کیاگیاہے۔

اس طرح کے پلاسٹک اشیاء کے استعمال میں کمی لانے کے لئے مذکورہ حکومت کو مرکزی حکومت کی جانب سے پہلے ہی ہدایت موصول ہوگئی ہے۔

مرکز نے کہاکہ سنگل استعمال ہونے والی پلاسٹک پر مہاتماگاندھی کی جینتی کے موقع پر2اکٹوبر سے قومی سطح پر امتناع عائد کردیاجائے گا۔

مزیدکہاگیا ہے کہ اسمیں پلاسٹگ بیاگ‘ کپس‘ پلیٹس‘ چھوٹی بوتلیں‘ اسٹارں اور کئی دیگر اشیاء شامل ہوں گے۔

یوم آزادی کی تقریر کے موقع پر وزیراعظم مودی نے عوام او رحکومت سے زوردیاتھا کہ وہ ملک کو پلاسٹک کے استعمال سے پاک بنائیں۔