پلوامہ واقعہ محض حادثہ تھا : ڈگ وجئے سنگھ

   

نئی دہلی 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے پاکستان میں جیش محمد کے کیمپ پر ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد کے سلسلہ میں وزیراعظم نریندر مودی سے سچائی بتانے کا پھر ایک مرتبہ مطالبہ کیا۔ لیکن یہ پوچھتے ہوئے اُنھوں نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کو ایک حادثہ قرار دیا۔ ڈگ وجئے سنگھ نے فضائیہ کے ذریعہ کی گئی کارروائی کے ضمن میں کئی ٹوئٹ کئے۔ اُنھوں نے کہا ’’پلوامہ حادثہ کے بعد ہماری فضائیہ کے ذریعہ کی گئی ’’ایئر اسٹرائیک‘‘ کے بعد کچھ غیر ملکی میڈیا میں شبہ پیدا کیا جارہا ہے جس سے ہندوستانی حکومت کی صداقت پر سوال پیدا ہورہا ہے‘‘۔