پنا کے باشندوں کو 10.69کیرٹ کا ہیرا ملا ہے جس کی قیمت 50لاکھ کی ہے

,

   

پنا(مدھیہ پردیش)۔عالمی وباء کرونا وائرس کے درمیان مدھیہ پردیش کے پنا ٹاؤن میں آنے والے آنندی لال کشواہاکواعلی معیاری ہیرا جو 10.69کیرٹ کا ہے اور اس کی قیمت ایک اندازے کے مطابق50لاکھ ہے دستیاب ہوا ہے۔

کشواہا منگل کے روز دیگر اٹھ لوگوں کے ساتھ رانی پور میں کانکنی کے لئے کھدوائی کررہے تھے اور انہیں مٹی اورکنکرکے درمیان سے ہیرا دستیاب ہوا تھا۔

معدنیات کے عہدیدار ایس این پانڈے نے کہاکہ دفتر میں ہیرا جمع کرادیاگیاہے۔ہیرا کی قیمت کے متعلق جب پوچھاگیاتو پانڈے نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا اور کہاکہ قیمت کا انکشاف کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔

تاہم دیگر نے اس کی قیمت50لاکھ بتائی ہے۔آنندی لال نے کہاکہ اس ماہ کی ابتداء میں بھی انہیں ایک ہیرا ملاتھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ وپ مزید ہیروں کی کانکنی میں مصروف ہیں اور بہت قیمتی پتھر وں کا پتہ لگایاجائے گا۔

ہیروں کی کانوں کے لئے پنا کافی مقبول ہے اور بڑی تعداد میں لوگ ہیروں کی تلاش میں کام کرتے ہیں۔

اسی حساب سے تلاش کئے گئے ہیرے کو محکمہ معدنیات کی جانب سے نیلا م کیاجاتا ہے اور اس کی بنیاد پر تلاش کرنے والے کو ادائی کی جائے گی