پنچایت الیکشن کا بائیکاٹ کرنے پشکل گٹہ کے عوام کی قرارداد

   

یلاریڈی ۔ 13؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل گندھاری حدود کے پشکل گٹہ تانڈا کی عوام نے اجلاس منعقد کرتے ہوئے پنچایت الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کرنے قرارداد منظور کی ۔ جدید پنچایتوں کی تشکیل کے تحت گندھاری سے تماپور ‘ بشکل گٹہ کو علحدہ کرکے تماپور کو گرام پنچایت ‘ اور مادھواپلی کو ایک پنچایت ‘ مدن پلی گوڈی میٹ علاقوں کو ملا کر بنایاگیا ۔ تماپور موضع کو پشکل گٹہ تانڈا کو پانچ کیلو میٹر کا فاصلہ ہے ۔ اس لئے یہاں کی عوام نے پشکل گٹہ تانڈا کو ہی پنچایت بنانے کا پہلے ہی سے مطالبہ کر تے آ رہے ہیں ۔ پھر بھی سیاسی قائدین عہدیداروں نے دلچسپی نہ لی جس کی وجہ سے اس علاقہ کی عوام مل کر متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے قرارداد منظور کی کہ پنچایت انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے ۔ اس طرح تانڈا کی عوام نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔