پونے : ہوٹل کے ٹائلیٹ میں کیمرہ ‘خاتون کی شکایت

   

پونے 8 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک خاتون نے الزام عائد کیا کہ اسے پونے کی ایک ہوٹل کے واش روم میں کیمرہ دکھائی دیا ہے ۔ اس نے کہا کہ اطلاع ملنے پر انتظامیہ نے یہ کیمرہ نکال دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جب بارہا اس تعلق سے سوال کیا گیا تو مینیجر نے ہم کو رشوت دینے کی کوشش کی اور پوچھا کہ ہمیں کیا چاہئے ۔ اس اطلاع پر اداکارہ رچا چڈھا نے کہا کہ اس ہوٹل کے خلاف پولیس کو کارروائی کرنی چاہئے ۔ یہ بیہودگی کی انتہاء ہے ۔