پٹرول ، ڈیزل کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ

   

نئی دہلی 13جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی بازار میں کچے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے اتوار کو گھریلو بازار میں پیٹرول اور ڈیژل کے داموں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ہوا۔راجدھانی دہلی میں اتوار کو پیٹرول کے دام 49 پیسے اور ڈیژل کے دام میں 59 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ چار دنوں میں یہاں دونوں ایندھنوں کے دام بالترتیب 1.25 اور 1.45 روپے بڑھ چکے ہیں۔دہلی میں اتوار کو پیٹرول کے دام 69.75 روپے فی لیٹر اور ڈیژل کا دام 63.69 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ ممبئی میں پیٹرول 75.39 روپے اور ڈیژل 66.66روپے فی لیٹر ہے ۔ کولکتہ میں دونوں ایندھنوں کے دام بالترتیب 71.87 اور 65.46 روپے اور چنئی میں پیٹرول 72.40 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 687.26 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔