پٹرول اور ڈیزل کی ریکارڈ قیمتوں میں43 ویں روز بھی راحت نہیں

   

نئی دہلی : ایندھن کی قیمتیں لگاتار 43ویں دن مستحکم رہیں کیونکہ ملک میں تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لوگوں کو کوئی راحت نہیں دی۔ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر ہے ۔یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نشیب و فراز کا سلسلہ جاری ہے ۔