پٹرول اور ڈیزل کی نمایاں قیمتوں پر راہل گاندھی کا مودی حکومت پر نشانہ

,

   

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی نمایاں قیمتوں پر حزب اختلاف مسلسل حکومت کو نشانہ بناتی رہی ہے۔ کچھ جگہوں پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 100 روپئے فی لیٹر کو عبور کرچکی ہیں۔ کانگریس لیڈر راہل نے پیر کے روز بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں پر مرکزی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے مودی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ عام لوگوں کی جیبیں خالی کررہے ہیں اور ’دوستوں‘ کا جیب بھر رہے ہیں۔راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پیٹرول پمپ پر گاڑی میں تیل ڈالتے وقت جب آپ نظرتیزی سے بڑھتے ہوئے میٹر پر پڑے تب یہ ضرور یاد رکھیں کہ خام تیل کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا ہے ، بلکہ کم ہوئی ہے۔ پٹرول 100 روپئے لیٹر ہے مودی سرکار آپ کی جیب خالی کرکے’دوستوں‘ کو مفت میں دینے کا ایک عظیم کام کررہی ہے۔