پٹرول‘ ڈیزل کی قیمتیں حیدرآباد میں بدستور نئی اونچائی پر

,

   

حیدرآباد۔ مسلسل چوتھے دن پٹرول او رڈیزل کی قیمتیں حیدرآباد میں ہفتہ کے روز بدستور ایک نئی اونچائی پر پہنچ گئی ہیں۔ شہر میں پٹرول فی لیٹر113.36روپئے اور ڈیزل 106.60روپئے فی لیٹر بالترتیب تک پہنچ گیاہے۔

اکٹوبر کے مہینے میں حیدرآباد میں پٹرول او رڈیزل کی قیمتیں بالترتیب6.49فیصد اور 7.70فیصد تک بڑھی ہیں
ممبئی او ردہلی میں پٹرول او رڈیزل کی قیمتیں


ملک بھر میں بشمول دہلی او رممبئی کے پٹرول کی قیمتو ں میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں 114.81روپئے فی لیٹر اور105.86روپئے فی لیٹر بالترتیب ہیں۔

قومی دارلحکومت میں پٹرول فی لیٹر108.99روپئے فی لیٹر او رڈیزل 97.72روپئے فی لیٹر تک پہنچ گیاہے


ہندوستان میں پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں کا انحصار عالمی قیمتوں پر
ہندوستان کا انحصار درآمد ہونے والے تیل پر ہے‘ مذکورہ پٹرول او رڈیزل کی قیمتیں عالمی قیمتیں پر منحصر ہیں۔

تاہم مرکزی حکومت کی ایکسائز ڈیوٹی اور ریاستی حکومتوں کے وی اے ٹی ایندھن کی قیمتیں پر بڑے اثر انداز ہیں۔

ملک بھر میں پٹرول او رڈیزل کی قیمتیں ایک جیسی نہیں ہیں کیونکہ اس کی وجہہ ریاستی حکومتوں کے وی اے ٹی ہے۔

تمام چیزیوں کومد نظر رکھتے ہوئے تیل کی کمپنیاں یومیہ اساس پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا جائزہ لے رہی ہیں۔

نئی قیمت صبح 6بجے سے اثر انداز ہوگی