پھلوںکو پکانے والے ممنوعہ کیمیکل کی فروخت پر چار افراد گرفتار

   

سات لاکھ مالیاتی اشیاء ضبط، ٹاسک فورس نارتھ زون پولیس کی کارروائی
حیدرآباد۔/22 مئی، ( سیاست نیوز) پھلوں کو پکانے کیلئے استعمال کئے جانے والے ممنوعہ کیمیکل فروخت کرنے والے 4 افراد کو ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 7 لاکھ مالیتی اشیاء ضبط کرلی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی وینکٹیش ساکن ماریڈ پلی، امتیاز علی ساکن ایل بی نگر، اسحاق ساکن کواڑی گوڑہ سکندرآباد اور امیت اگروال ساکن لکشمی نگر کوتہ پیٹ آم ، پپئی اور دیگر پھلوں کو پکانے کیلئے استعمال کئے جانے والے ممنوعہ کیمیکل اتلین پاؤڈر( چینا پاؤڈر ) کو بڑے پیمانے پر فروخت کررہے تھے ۔ ٹاسک فورس پولیس نے بتایا کہ اتلین کیمیکل فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہے اور اس پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود بھی مذکورہ افراد پھلوں کو پکانے کیلئے اس کا کاروبار کررہے تھے۔ ٹاسک فورس نے گرفتار افراد کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اتلین کیمیکل کے باکسس ضبط کرلئے جس کی مالیت 7 لاکھ بتائی جاتی ہے۔ گرفتار افراد کو ماریڈ پلی ، رام گوپال پیٹ اور چیتنیہ پوری پولیس اسٹیشنوں کے حوالے کردیا گیا۔