پھول باغ میں پولیس کا کارڈن سرچ، 60 گاڑیاں ضبط

   

مانجے کی فروحت پر کارروائی، ساؤتھ زون پولیس کا آپریشن
حیدرآباد ۔ /11 جنوری (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے پرانے شہر کے علاقے پھول باغ میں کارڈن سرچ آپریشن کیا اور چینیز مانجا استعمال کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر عنبر کشورجھا کی زیرنگرانی 160 پولیس ملازمین پر مشتمل پولیس کی ٹیموں نے پھول باغ علاقے میں گھر گھر تلاشی مہم کی ۔ اس کارروائی کے دوران پولیس نے 60 گاڑیاں ضبط کرلی جن کے دستاویزات موجود نہیں تھے ۔ پولیس نے کارڈن سرچ آپریشن کے درمیان چینیز مانجا فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی اور بعض افراد کو حراست میں لیتے ہوئے چینیز مانجا ضبط کرلیا ۔ اس موقع پر ڈی سی پی ساؤتھ زون نے کہا کہ چینیز مانجا فروخت کرنا قانوناً جرم ہے کیونکہ انسانی جان کے علاوہ پرندوں کیلئے بھی خطرناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سنکرانتی تہوار کے دوران پتنگ بازی کیلئے کوئی بھی عام مانجا استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن امپورٹیڈ چینیز مانجے کے استعمال پر پابندی ہے ۔