پھوٹ ڈالنے کی سازش کو اتحاد کے ذریعہ ناکام بنانے کی خواہش

   

کورٹلہ پریس کلب کے زیر اہتمام عیدملاپ پروگرام ، ودیاساگر راؤ اور دیگر مقررین کا خطاب

کورٹلہ ۔ ایم چندرا شیکھر صدر پریس کلب کورٹلہ کی صدارت میں پریس کلب کورٹلہ کے زیر اہتمام 18 مئی بروز چہارشنبہ بوقت 6.30 بجے شام بمقام سی نارے بھاون کورٹلہ عیدملاپ ، فرقہ وارانہ و ہم آہنگی پروگرام منعقد ہوا ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے کے ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی محمد ایاز کمشنر مجلس بلدیہ ، جناب شیخ حسین ریجنل آرگنائزر موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس نظام آباد ، جناب محمد نعیم الدین ناظم ضلع جگتیال جماعت اسلامی، مسٹر اتم انیل صدر ٹی آر ایس پارٹی کورٹلہ ٹاون نے شرکت کی ۔ تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے مہمان مقرر جناب شیخ حسین نے کہا کہ آج ہمارا ملک نہایت ہی نازک حالات سے گذُر رہا ہے ۔ ملک کے اتحاد و یکجہتی کو درہم برہم کرتے ہوئے چند مٹھی بھر افراد مذہب اور ذات پات کے نام پر ہندو اور مسلم کے نام پر پھوٹ پیدا کرتے ہوئے ملک کو کمزور کرنے میں تلے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر ان کی اس سازشوں کو ناکام کرنا چاہئے ۔ کے ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب امن و شانتی بھائی چارگی سے رہنے کی تعلیم دیتے ہیں۔ دنیا کے کسی مذہب میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چند فرقہ پرست عناصر محض اقتدار کے خاطر ذات پات اور مذہب کے نام پر ہندو مسلمانوں میں تفریق پیدا کرتے ہوئے اپنا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے بلالحاظ مذہب و ملت ذات پات اور فرقہ واریت سے اپر اٹھ کر بھائی چارگی کے ساتھ رہنے کی خواہش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کا ہندو مسلم اتحاد و یکجہتی مثالی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے عوام فرقہ پرست عناصر کے گمراہ کن باتوں میں آنے والے نہیں ہیں ۔ جناب محمد نعیم الدین ناظم ضلع جماعت اسلامی جگتیال ، جناب محمد ایاز کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ ، سی وشواناتھم ریاستی قائد سی پی آئی ڈاکٹر وی پربھاکر ریاستی قائد امبیڈکر یوجنا سنگم ، مسٹر پی بھاسکر ، مسٹر جی راجیش ، اسوسی ایشن سکریٹری نائب صدور پریس کلب کورٹلہ جناب محمدعبدالسلیم فاوقی ، جناب الیاس احمد خان ، جناب ایم اے لطیف امیر مقامی جماعت اسلامی کوٹرلہ نے بھی مخاطب کیا ۔ اس تقریب میں جناب سید فہیم صدر مائناریٹی ٹی آر ایس پارٹی ، ٹی آر ایس پارٹی کونسلر جناب مظفر احمد سنجو ، صدر ایم آئی ایم پارٹی جناب صابر علی ٹی ار ایس پارٹی قائدین جناب محسن ، جناب ثناء اللہ کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ پریس کلب کورٹلہ کی جانب سے رکن ا سمبلی کورٹلہ مسٹر کے ودیا ساگر راؤ جناب محمد ایاز کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ ، جناب شیخ حسین ریجنل آرگنائزر موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس نظام آباد جناب محمد نعیم الدین ناظم جماعت اسلامی جگتیال کی شالپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر مہمانوں کی شیرخورما سے تواضع کی گئی ۔ جناب محمد انور صدیقی نے تمام شرکا خصوصاً پریس کلب کورٹلہ کے تمام ممبروں اور دیگر نوجوانوں کا جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون دیا۔ اظہار تشکر کیا ۔