پیان کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع

,

   

مہلت سے قبل لنک نہیں کیا گیا تو یکم جولائی سے پیان کارڈ ناکارہ ہوجائے گا

حیدرآباد۔28۔مارچ (سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے پیام کارڈ کو آدھار کارڈ سے مربوط کرنے کی مہلت میں 30 جون تک توسیع دیتے ہوئے تین ماہ کی سہولت فراہم کی ہے ۔ 1000 روپئے جرمانہ کے ساتھ آخری تاریخ 31 مارچ مقرر کی گئی تھی، اب اس میں تین ماہ کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ مرکزی محکمہ فینانس نے پیان کارڈ کو آدھار کارڈ سے منسلک کرنے کیلئے ابھی تک کئی مرتبہ موقع فراہم کیا ہے ۔ پہلے یہ خدمات مفت تھی بعد میں 500 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا تھا ، پھر جرمانہ کو 1000 روپئے کرتے ہوئے 31 مارچ 2023 ء آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی ۔ کانگریس کے علاوہ دوسری اپوزیشن جماعتوں نے مرکز سے مطالبہ کیا تھا کہ پیان کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع دی جا ئے اور ساتھ ہی 1000 روپئے جرمانہ سے دستبرداری اختیار کی جائے ۔ مرکزی حکومت نے آخری تاریخ میں توسیع دی ہے تاہم جرمانہ سے دستبرداری اختیار نہیں کی گئی ہے ۔ جو لوگ اپنے پیام کارڈس کو آدھار کارڈس سے منسلک نہیں کئے ہیں۔ وہ فوری اس سہولت سے استفادہ کریں بصورت دیگر یکم جولائی 2023 سے پیان کارڈ ناکارہ ہوجائے گا ۔ ا یک مرتبہ پیان کارڈ ناکارہ ہوجانے کے بعد مالیاتی امور کے کام انجام نہیں دیئے جاسکیں گے۔ انکم ٹیکس کی ادائیگی اور بڑے پیمانہ کی مالیاتی لین دین بھی نہیں کرپائیں گے ۔ اس کے علاوہ دیگر مالیاتی کام بینک اکاؤنٹ کے علاوہ ڈی میوٹ اکاؤنٹ کا کھولنا بھی ناممکن ہوجائے گا ۔ تاحال 51 کروڑ پیان کارڈس کو آدھار سے منسلک کیا گیا ہے ۔ن